اہم خبریں

صارفین کیلئے نیا جھٹکا، بجلی مزید مہنگی،جا نئے فی یونٹ کتنا اضافہ ہو نے جا رہا ہے

ملک بھر کے بجلی صارفین (   ElectricityPrice   )کیلئے ایک اور مالی دباؤ سامنے آگیا ہے کیونکہ بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں(    PowerTariff  ) قیمت بڑھانے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔اس درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گی، جہاں فیصلہ ہونے کے بعد اضافی قیمت کے نفاذ سے متعلق حتمی اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اضافہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہو سکتا ہے، جس سے کراچی سمیت مختلف علاقوں کے صارفین متاثر ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ اس ماہ کیلئے ریفرنس لاگت 7 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ بعد ازاں پیداواری لاگت میں فرق کے باعث ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات؟ عوامی دباؤ پر بڑا قدم،جا نئے تفصیل

ادارے کے مطابق ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی پیداوار کے ذرائع میں پانی کا حصہ 23.55 فیصد رہا، مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد جبکہ درآمدی کوئلے سے 13.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اسی طرح درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد، فرنس آئل سے 1.02 فیصد، مقامی گیس سے 11.34 فیصد اور جوہری ایندھن سے 21.95 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔ ہوا سے 3.46 فیصد جبکہ سولر ذرائع سے 1.18 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

متعلقہ خبریں