اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر، جا نئے تفصیل

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی، جس کے بعد سیاسی و قانونی حلقوں میں اس فیصلے پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔عدالت میں درج 29 مقدمات کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ کمرہ عدالت اور اطراف میں غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آئی۔

عدالتی کارروائی کے دوران تفتیشی افسران کی عدم موجودگی کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی، جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے آئندہ سماعت 18 مئی مقرر کر دی۔ ذرائع کے مطابق اگلی پیشی پر متعلقہ افسران کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
اور آخر کار امریکہ نے گھٹنے ٹیک دیئے ،ایران کا بڑا انکشاف

قانونی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہی ہیں، عدالت میں ہر طلبی پر پیش ہو رہی ہیں اور قانون کے مطابق تمام تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں، اس لیے ضمانت میں توسیع دی جائے۔یہ مقدمات 26 نومبر کے احتجاجی واقعات کے بعد درج کیے گئے تھے، جن میں مختلف قانونی دفعات شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی متعدد سماعتیں التوا کا شکار رہ چکی ہیں، جس کے باعث کیسز کی رفتار سست رہی۔

متعلقہ خبریں