ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ( Trump )نے مذاکرات( IranUSTalks ) کی درخواست کی ہے، جس پر ایران غور کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، اسی وجہ سے واشنگٹن اب بات چیت کی طرف آ رہا ہے۔ ان کے بقول تہران اس پیشکش کا جائزہ لے رہا ہے اور قومی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان روسی دارالحکومت ماسکو میں اہم سفارتی ملاقاتوں کے دوران دیا، جہاں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال، ایران امریکا کشیدگی اور ممکنہ سفارتی راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی کوالیفائر میچ کیلئے ٹکٹس کا اعلان، قیمت صرف 500 روپے مقرر
روسی قیادت نے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کی۔ صدر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ روس خطے میں استحکام اور ایران کے مفادات کے تحفظ کیلئے مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام موجودہ مشکل دور سے جلد نکلیں گے اور خطے میں امن بحال ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے حالیہ دورے میں پاکستانی حکام کے ساتھ تعمیری اور مثبت مشاورت ہوئی، جس سے سفارتی رابطوں میں پیشرفت سامنے آئی۔















