اہم خبریں

سونا اپ ڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے(     GoldPrice   ) کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔ حالیہ اضافے کے باوجود سونے کی قیمت اب بھی 5 لاکھ روپے فی تولہ کی نفسیاتی حد سے نیچے ہے۔

امریکہ ایران کے مابین پھر کشیدگی میں اضافہ،دونوں اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت اوپر گئی، جہاں سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 716 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ چاندی 8 ہزار 49 روپے پر برقرار رہی۔

متعلقہ خبریں