اہم خبریں

کروڑوں روپے مالیت کے 24 کنٹینرز میں آٹو پارٹس کو سکریپ شو کر کے کلیئر کرنے کا معاملہ ، چیف کلکٹرنے روک لیے

اسلام آباد (احسان بخاری )اسلام آباد ڈرائی پورٹ میں کروڑوں روپے مالیت کے 24 کنٹینرز میں آٹو پارٹس کو سکریپ شو کر کے کلیئر کرنے کا معاملہ ، چیف کلکٹرنے روک لیے ،ڈیوٹی چیک کرنے کے احکامات جاری، ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر کسٹم اسلام آباد کو اطلاع ملی تھی کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ سے آٹو پارٹس کی کنٹینرز کی ایگزامنیشن کے دوران ڈرائی پورٹ کے کسٹم افسران نے آ ٹو پارٹس سمیت دیگر سامان کو سکریپ شو کر کے ڈیوٹی ٹیکس کم لگایا گیا ہے

جس پر 24 کنٹینرز جو کہ مبینہ طور پر حاجی ثقلین کےبیٹے عر فان ،ناصر خان ،یوسف مروت، اجمل خان، جو کہ بیرون ملک سےآٹو پارٹس منگواتے ہیں روک کر دوبارہ چیک کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی جس پر تحقیقاتی کمیٹی نے تمام کنٹینرز کو دوبارہ کھول دیا ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر کے احکامات پرآٹو پارٹس اور دیگر امپورٹرز اور ڈرائی پورٹ کے کسٹم افسران میں کھلبلی مچ گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کلکٹر کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہاسلام آباد ڈرآئی پورٹ میں چند کسٹم افسران اور ایک افیسر کی ایما پر کنٹینرز کلیئر کیے جا رہے ہیں جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 کنٹینرز کلیئر کر کے گیٹ پر جا رہے تھے کہ اچانک چھاپہ مار ٹیم نے روک لیے آٹو پارٹس جن میں ڈیوٹی ٹیکس زیادہ تھا لیکن کسٹم انسپکٹرز نے ان کو سکریپ شو کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ چند کسٹم افسران کی وہاں پر آٹو پارٹس بیرون ملک سے لائے جاتے ہیں جو کہ مذکورہ بالا امپورٹرز کی مبینہ ملی بھگت سے آتے ہیں
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کیا ہو نگی،عوام کیلئے خوشخبری آگئی

جن کی کسٹم میں کلیئرز کروانے کی اجازت ہی نہیں لیکن ان کو سکریب شو کر کے کلیئر کیا جاتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان آٹو پارٹس اور ناکارہ گاڑیوں میں مرسیڈیز اور دیگر گاڑیاں بھی شامل ہیں جن کے حصے کاٹتے ہوئے ان کو بھی کلیئر کرنے کی کسٹم حکام کو اطلاع ملی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ڈرآئی پورٹ پر گزشتہ دنوں ڈپٹی کلکٹر فرہاد اللہ اور ایڈیشنل کلکٹر ریاض حسین سی آئی یو یونٹ نے خود موقع پر چیک کر رہے تھے جبکہ کلکٹر رضوان صلابت کے احکامات پر فرہاد اللہ ڈپٹی کلکٹر کو ڈرائی پورٹ پر بھیجا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کلکٹر نےاپنی ٹیم بھجوائی جو کہ ریاض حسین ایڈیشنل کلکٹر،اور نتاشہ فریاد شاہ اور سپریڈنٹ سلیم پر مشتمل تھی ٹیم تحقیقات میں مصروف ہیں اس حوالے سے جب اوصاف نے چیف کلکٹرسے رابطہ کیا تو انہوں نے 24 کنٹینرز کو روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اصل حقائق تحقیقات کے بعد ہی سامنے ائیں گے۔ اس حوالے سے جب کلکٹر رضوان صلابت سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے 24کنٹینرز کے حوالے سے خاموشی اختیارکئے رکھی۔

متعلقہ خبریں