اہم خبریں

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کیا ہو نگی،عوام کیلئے خوشخبری آگئی

حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات(     PetrolPrices  ) کی قیمتوں میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اگرچہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ مرْبان کروڈ بھی 105 ڈالر کی سطح عبور کر چکا ہے۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جس کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں 14 ڈالر سے زائد اضافہ ہوا ہے، برینٹ کروڈ میں 15 ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مرْبان کروڈ بھی نمایاں طور پر مہنگا ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاق کو بڑا الٹی میٹم دیدیا،جا نئے کیا
اس کے باوجود مقامی سطح پر ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیٹرولیم قیمتیں فی الحال مستحکم رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ ریونیو اہداف، مہنگائی کے دباؤ اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، جو آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم نرخوں کا فیصلہ کریں گے۔ حکومتی پالیسی کے مطابق عالمی منڈی کے اثرات اور عوامی ریلیف کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں