دارالحکومت میں لائسنسنگ نظام ( Driving License)میں انقلاب، پیپر لیس سروس کا آغاز، شہریوں کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے شہری سہولت کیلئے ایک اہم اور جدید اقدام اٹھاتے ہوئے لائسنسنگ نظام کو ڈیجیٹل بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔ علی ناصر رضوی نے پیپر لیس لائسنسنگ سسٹم( Paperless System ) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ اقدام شہریوں کے قیمتی وقت کے ضیاع کو روکنے اور سروس ڈیلیوری کو تیز، آسان اور شفاف بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
مذاکرات کو دوسرا مر حلہ،ایران کی جانب سے گرین سگنل، عباس عراقچی کی آمد متوقع
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پہلے شہریوں کو میڈیکل فارم بھرنے، تصاویر لگانے اور مختلف کاغذات جمع کرانے جیسے مراحل سے گزرنا پڑتا تھا، جس میں وقت اور وسائل دونوں خرچ ہوتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اب میڈیکل مرحلے سے لے کر لائسنس فیس وصولی اور مکمل پراسیسنگ تک پورا نظام پیپر لیس ہوگا، جس سے درخواست دہندگان کو فوری اور آسان سہولت میسر آئے گی۔حکام کے مطابق اس نئے نظام سے نہ صرف دفاتر میں رش کم ہوگا بلکہ ریکارڈ محفوظ، منظم اور جلد دستیاب بھی ہوگا۔شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرکاری خدمات مزید آسان ہونی چاہئیں۔















