اہم خبریں

مذاکرات کو دوسرا مر حلہ،ایران کی جانب سے گرین سگنل، عباس عراقچی کی آمد متوقع

بڑی سفارتی پیش رفت، ایرانی وزیر خارجہ آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا امکان۔ عباس عراقچی کی(      Abbas Araghchi   ) مختصر وفد کے ہمراہ آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصالحتی ٹیم کی مسلسل سفارتی کوششوں اور اہم رابطوں کے بعد امریکا اور ایران(  Iran Pakistan Talks    ) کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اطلاعات کے مطابق امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکراتی عمل کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پاکستان ایک بار پھر خطے میں ثالثی کے مؤثر کردار کے طور پر سامنے آ رہا ہے، جبکہ عالمی برادری بھی اس پیش رفت کو امید کی کرن قرار دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں