اسلام آباد میں ایک ہی روز کے دوران دو افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں جنہوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ پہلے واقعے میں تھانہ کراچی کمپنی( Islamabad News ) کی حدود سیکٹر جی نائن میں ایک بزرگ شہری نے خودکشی ( Suicide )کر لی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 88 سالہ عبدالجلیل کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی طویل عرصے سے شدید علیل تھے، جسے واقعے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
آسمان لرزا نہ زمین پھٹی تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،ماں ہی قاتل نکلی
دوسرے واقعے میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ایک گھر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس پر پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متوفی نشے کا عادی ہو سکتا ہے، تاہم اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دونوں واقعات نے دارالحکومت میں سیکیورٹی اور سماجی مسائل کے حوالے سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔














