اہم خبریں

آسمان لرزا نہ زمین پھٹی تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،ماں ہی قاتل نکلی

لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آنے والے معصوم بچوں (   Child Murder Case     )کے قتل کے واقعے کا افسوسناک ڈراپ سین سامنے آ گیا ہے(        Crime News  )، جہاں پولیس کے مطابق بچوں کی اپنی ماں ہی قاتل نکلی۔ اس انکشاف نے علاقے میں شدید صدمہ اور غم کی فضا قائم کر دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ (       mother )نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ شوہر کے رویے اور مسلسل گھریلو ناچاقی سے تنگ آ چکی تھی، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کے طعنوں سے شدید دلبرداشتہ تھی۔

کیمبرج امتحانات کیاشیڈول کے مطابق ہو نگے،طلبہ کیلئے خصوصی ہدایات جاری

تفتیشی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ نے واردات سے تین روز قبل چھری خریدی تھی اور پہلے اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ بھی کیا تھا۔ تاہم بعد میں اس نے اپنے بچوں کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔پولیس کے مطابق خاتون کا مؤقف ہے کہ وہ اس خوف میں مبتلا تھی کہ اگر وہ خودکشی کر لے تو بچوں کو ان کا والد گھر سے نکال دے گا، جس کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خاتون نے شوہر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے معاشرتی مسائل، گھریلو تشدد اور ذہنی دباؤ جیسے حساس موضوعات کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں