اہم خبریں

پاکستانی لڑکا ارب پتی بن گیا،جا نئے کیسے

مصنوعی ذہانت(  Artificial Intelligence     ) کی دنیا میں ایک غیر معمولی اور متاثر کن پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں چار یونیورسٹی چھوڑنے والے دوستوں نے مل کر ایک اے آئی کوڈنگ پلیٹ فارم تیار کیا اور چند ہی برسوں میں اسے اربوں ڈالر کی کمپنی میں تبدیل کر دیا۔یہ اسٹارٹ اپ، جس کا نام (  Pakistani Youth      )کرسربتایا جاتا ہے، جدید اے آئی کوڈ ایڈیٹر کے طور پر سامنے آیا ہے جو ڈویلپرز کو قدرتی زبان کے ذریعے کوڈ لکھنے، بہتر بنانے اور مسائل حل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ٹول عالمی سطح پر بڑی ٹیک کمپنیوں کے درمیان تیزی سے مقبول ہوا ہے اور اسے بڑے سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی ادارے استعمال کر رہے ہیں۔

سابق ایرانی ولی عہد رضا شاہ پہلوی پر سرخ رنگ پھینک دیا
اس کمپنی کی بنیاد چار نوجوان دوستوں نے رکھی جن میں ایک نوجوان کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔ یہ چاروں نوجوان یونیورسٹی کی تعلیم چھوڑ کر مکمل طور پر اس منصوبے پر کام کرتے رہے اور مختصر عرصے میں عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی۔رپورٹس کے مطابق کمپنی کی مالی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور اس کی ترقی کو سلیکون ویلی کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی ٹیک کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ حالیہ پیش رفت کے مطابق کمپنی کے بڑے معاہدوں اور سرمایہ کاری نے اسے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک مضبوط مقام دلایا ہے۔

اس کامیابی کی سب سے بڑی وجہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی، تیز رفتار ترقی اور نوجوانوں کی تخلیقی سوچ ہے۔ یہ پلیٹ فارم آج دنیا کی بڑی کمپنیوں کے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سسٹمز کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل نوجوان ذہنوں کے ہاتھ میں ہے اور درست آئیڈیا، محنت اور ٹیم ورک سے عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں