امریکی محکمہ جنگ ( america)نے دعویٰ کیا ہے کہ ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ایک اور بحری جہاز( strait of hormuz )کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس سے عالمی سمندری صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ جہاز بحرِ ہند میں ایران ( iran)سے تیل لے کر جا رہا تھا، جسے کارروائی کے دوران روک لیا گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر بحری قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، اور کسی کو بھی بین الاقوامی سمندری حدود کو غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکی حکام کے مطابق یہ اقدامات عالمی سلامتی اور توانائی سپلائی کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔















