اہم خبریں

پی ایس ایل میں سنسنی خیز مقابلہ، حیدرآباد کنگز مین کی شاندار جیت، شائقین کرکٹ جھوم اٹھے

پی ایس ایل الیون (      psl  )کے ایک ہائی اسکورنگ اور دلچسپ میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر زبردست کامیابی حاصل کر لی۔ میچ میں شاندار بیٹنگ اور سنسنی خیز لمحات نے شائقین کو آخر تک باندھے رکھا۔ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین نے 214 رنز کا بڑا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کیا۔ ٹیم کی جانب سے عثمان خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
بریکنگ نیوز۔۔ ایران میں 8 خواتین بارے اہم خبر،بہت بڑا اعلان کر دیا گیا،جا نئے کیا
میچ کے اختتامی لمحات میں حسان خان نے صرف 6 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، جس پر سوشل میڈیا پر انہیں “فنشنگ ہیرو” قرار دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل ملتان سلطانز کی جانب سے مارنس لبوشین نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس کی بدولت ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔بولنگ کے شعبے میں پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 3،3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی، تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

متعلقہ خبریں