اہم خبریں

بجلی کے بارے بڑی خبر آگئی، جا نئے کیا

Power Division Pakistan کے ترجمان نے ملک میں بجلی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 اپریل سے بجلی کی فراہمی میں واضح بہتری آئی ہے۔ترجمان کے مطابق ڈیموں سے صوبوں کی طلب کے مطابق پن بجلی کے اخراج میں اضافے کے باعث رات کے پیک اوقات میں تقریباً 5000 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے جنوبی حصے سے مزید 400 میگاواٹ بجلی گرڈ میں شامل ہونے سے نظام کے استحکام میں بہتری آئی ہے۔

بڑا فیصلہ ہو گیا،آبنائے ہرمز پر ایران کا بڑا اقدام،قانون منظور،جا نئے تفصیل

حکام کا کہنا ہے کہ 17، 18 اور 19 اپریل کو رات کے پیک اوقات میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی، جبکہ 20 اپریل کو بیشتر تقسیم کار کمپنیوں میں صرف ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ تاہم GEPCO اور SEPCO میں پیک اوقات کے دوران دو گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ دیکھنے میں آئی۔بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت ایل این جی سے چلنے والے تقریباً 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند ہیں، اور جیسے ہی Liquefied Natural Gas کی دستیابی ممکن ہوگی، ان پلانٹس سے دوبارہ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ترجمان نے واضح کیا کہ بجلی چوری اور لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ مینجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے، اور یہ سلسلہ ایل این جی کی فراہمی بہتر ہونے کے بعد بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں