امریکا کی جانب سے ایرانی ( iran ) کارگو جہاز کو قبضے میں لینے پر چین نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس صورتحال میں تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کرنا ضروری ہے۔چین کے مطابق موجودہ حالات نہایت حساس مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اس لیے جنگ بندی معاہدوں کی پاسداری اور سفارتی اصولوں کو مدنظر رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ،وفاقی آئینی عدالت کل بند، ریڈ زون بندش کے باعث عدالتی کارروائی معطل
ادھر ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ چین نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت جاری رکھے گا۔















