وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عدالتی نظام میں اچانک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ کو 21 اپریل کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق یہ فیصلہ ریڈ زون کی مکمل بندش کے باعث کیا گیا، جس سے وکلا اور سائلین کی رسائی ممکن نہیں رہے گی۔
الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، اہم سیاسی جماعت کی رجسٹریشن ختم
اسی طرح وفاقی آئینی عدالت نے بھی 21 اپریل کو تمام سماعتیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی جبکہ چیف جسٹس کی ہدایت پر ایک دن کے لیے مکمل عدالتی عمل روک دیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آئینی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور عدالتی عملے کو سیکیورٹی انتظامات کے دوران گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم صوبائی رجسٹریاں معمول کے انتظامی امور انجام دیتی رہیں گی تاکہ بنیادی دفتری کام جاری رہ سکے۔















