گولڈ مارکیٹ میں ایک دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ( silver gold )جہاں عالمی اور مقامی دونوں سطحوں پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے باوجود پاکستان میں سونا اب بھی تاریخی سطح کے قریب برقرار ہے اور فی تولہ قیمت پانچ لاکھ روپے سے زائد ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4900 روپے کمی کے بعد 501162 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو 4201 روپے کمی کے بعد 429665 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
امریکہ کے بارے ایران کے صدر کا بہت بڑا اعلان سامنے آگیا
عالمی مارکیٹ میں بھی دباؤ برقرار ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 49 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور نئی قیمت 4788 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی صورتحال، شرح سود کے رجحانات اور سرمایہ کاری کے بدلتے ہوئے رجحانات اس کمی کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہو کر 8417 روپے پر آ گئی ہے۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتی دھاتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔














