اہم خبریں

مری میں اعلیٰ سطح کی سرگرمیاں، ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلوں کی توقع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز maryum nawaz اور نواز شریف nawaz shriefمری پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی آمد ایکسپریس وے کے ذریعے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما کشمیر پوائنٹ murree پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گے، جہاں ان کی مصروفیات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق مری میں قیام کے دوران دونوں رہنما اہم سرکاری امور کا جائزہ لیں گے اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ حاصل کریں گے۔ خاص طور پر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پیش رفت پر

تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل گورنمنٹ ہاؤس میں ایک اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں ترقیاتی منصوبوں، سیاحتی سہولیات اور علاقائی بہتری سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کی

جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق مری میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور اجلاس خطے میں ترقیاتی رفتار کو تیز کرنے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ سیاحت کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی توجہ دی جائے گی۔

ایران پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،ٹرمپ

متعلقہ خبریں