پاکستان کے توانائی( energy) کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے او جی ڈی سی( ogdcl ) کے براگزئی ایکس-01 کنویں سے کمرشل پیداوار کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس اقدام کو ملکی توانائی سلامتی کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی نے نشپا بلاک میں براگزئی ایکس-1 کنویں سے تیل اور گیس کی بڑی دریافت حاصل کی ہے، جسے ملکی تاریخ کی اہم ترین ایکسپلوریشن کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یہ دریافت توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
امریکہ کاوفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا،اہم ملاقات،جا نئے تفصیلات
وفاقی وزیر علی پرویز ملک کے مطابق اس منصوبے سے ملک کو سالانہ تقریباً 329 ملین ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی، جو درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد دے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ملکی معیشت کے لیے مثبت اثرات رکھتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق براگزئی کنویں کی موجودہ پیداوار تقریباً 15 ہزار بیرل یومیہ تیل اور 45 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس تک پہنچ چکی ہے، جبکہ مستقبل میں اسے 25 ہزار بیرل تیل اور 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
او جی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق یہ دریافت خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہوئی ہے اور اسے پاکستان کی توانائی کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی دریافتیں ملکی ذخائر میں اضافہ اور توانائی بحران میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔















