اہم خبریں

امریکہ کاوفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا،اہم ملاقات،جا نئے تفصیلات

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل (      adiala jail)میں ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی سفارتخانے(      america) کا دو رکنی وفد قونصلر رسائی کے لیے پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق وفد نے جیل میں قیدی سے ملاقات کی اور اس دوران ان کی صحت، دستیاب سہولیات اور قانونی امور سے متعلق گفتگو کی گئی۔ یہ ملاقات معمول کی قونصلر رسائی کے تحت انجام دی گئی، جس کا مقصد بیرون ملک قید شہریوں سے متعلق سفارتی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوتا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے خوشخبری،جا نئے کیا

ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے ایگزیکٹو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی، جہاں وفد نے قیدی کے حالات کا جائزہ لیا اور انتظامی امور پر بھی بات چیت کی۔ سفارتی وفد میں متعلقہ سیکیورٹی اہلکار شامل تھے جنہوں نے رسمی طریقہ کار کے تحت کارروائی مکمل کی۔

یاد رہے کہ یہ معاملہ ایک ہائی پروفائل کیس سے جڑا ہوا ہے، جس نے ماضی میں ملک بھر میں خاصی توجہ حاصل کی تھی۔ اسی وجہ سے اس دورے کو بھی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر نمایاں اہمیت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں