اہم خبریں

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، وفاقی وزیر شازیہ مری نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کو مسترد کردیا

کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے،بھارتی میڈیا میں کچھ عناصر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اتوار کو وفاقی وزیر شازیہ مری نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں اور من گھڑت پروپیگنڈے کے ردعمل میں اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر کے اشتعال انگیز تبصروں کا بہادری سے جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت سے بھی کہیں زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار انتہا پسندی اور فاشزم کو فروغ دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں