اہم خبریں

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ،انہیں قتل کرانے کیلئے کراچی بھیجا جا رہا ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید آبپارہ تھانے میں ہیں نا تھانہ سیکرٹریٹ میں، شیخ رشید اس وقت اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں ،کل ہماری تھانہ سیکرٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کرائی اس کے بعد انہیں گاڑیوں میں کہیں منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے جایا جاتا ہے، اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے ۔ شیخ رشید نے پیغام دیا ہے کہ انہیں قتل کرانے کے لیے کراچی بھیجا جا رہا ہے، شیخ رشید نےکہا مجھےکچھ ہوا تو ایف آئی آر شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ کے خلاف کاٹی جائے۔

متعلقہ خبریں