اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔شیخ رشید احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیاجائیگا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔ شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے فیملی اور لیگل ٹیم سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو قانون کے مطابق شیخ رشید کے وکلا کی درخواست کو دیکھنے کا حکم دیا تھا ۔















