اہم خبریں

آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی میں 12ویں سرتیون سنگ دستکاری نمائش کا افتتاح کر دیا

کراچی ( اے بی این نیوز  )آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی میں 12ویں سرتیون سنگ دستکاری نمائش کا افتتاح کر دیا ، منعقدہ نمائش میں دیہی خواتین دستکار کی مصنوعات رکھی گئی ہیں،نمائش کی افتتاح کے موقع پر سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور SRSO کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد ڈتل کلہوڑو، اوشین مال کے مالک طارق رفیع اور صوبائی سیکریٹری اقلیتی امور محمد عباس بلوچ بھی موجود تھےنمائش میں صوبہ سندھ کی ایک ہزار سے زائد خواتین دستکاروں کی مصنوعات کو نمائش میں رکھا گیا ہےآصفہ بھٹو زرداری نے غریب و پسماندہ کمیونٹیز کے لیے SRSO کی کاوشوں کو سراہاآصفہ بھٹو زرداری نے دستکار خواتین کی مصنوعات بھی خریدیں،تقریب میں کلفٹن اور گردونواح کے علاقوں کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں