اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر پولنگ 19 مارچ کو ہوگی، امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں،18 فروری تک کاغذات کی سکروٹنی کر لی جائے گئی2 مارچ کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا، 19 مارچ کو 31 نشستوں پر پولنگ ہو گی،کاغزات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی ،الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے ، کاغزات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے ، امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کئے جائیں گےاین اے 2سوات ، این اے 3 سوات میں ضمنی الیکشن ہوگا ،این اے 5،6،7 لوئر دیر میں ضمنی انتخاب ہوگا،این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ،این اے 16 ایبٹ آباد میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے 19 صوابی ، این اے 20 مردان ، این اے 28 پشاور میں ضمنی الیکشن ہوگا ،این اے 30 پشاور ، این اے34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہوگا ،این اے 42 مہمند ، این اے 44 خیبر ، این اے 61 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ہوگا ،این 70 گجرات ، این اے 87حافظ آباد، این اے 93خوشاب میں جمنی الیکشن ہوگا،این اے 96 میانوالی ، این اے 107 فیصل آباد، این اے 109فیصل آباد میں ضمنی الیکشن ہوگا،این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے 152 خانیوال میں ضمنی الیکشن ہوگا،این اے 158 ملتان ، این اے 164 ، این اے 165 وہاڑی میں ضمنی لایکشن ہوگا،این اے 177 رحیم یارخان ، این اے 187 لیہ میں بھی ضمنی الیکشن ہوگا ۔
















