اہم خبریں

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ، سابقہ اراکین قومی اسمبلی کو میدان میں اترانے کا ارادہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے،چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں