اہم خبریں

پشاور،ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے ہونے کے امکانات

پشاور(نیوز ڈیسک) ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ،دہشت گردی ، اور اس میں ملوث گروہوں کے خلاف ہونے والی کارروائیاں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں ہو گا، اجلاس کا انعقاد 15 ماہ بعد گورنر ہاؤس میں ہو رہا ہےجس میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے، اجلاس میں کور کمانڈر، انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی پی ) خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی میں ملوث عناصر، ان کے سہولت کاروں اور ٹھکانوں کی تازہ فہرست بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس میں پولیس لائنز دھماکے کے بعد امن و امان، دہشت گردی اور متعلقہ امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام اور ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں