اہم خبریں

ایران نے قطر، عراق ،کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کر د یئے

قطر (اے بی این نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک زوردار دھماکہ سنا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے بعد پیش آیا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق، ایران نے دوحہ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر 6 میزائل داغے ، جس سے اڈے کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایران نے صرف قطر میں ہی نہیں بلکہ عراق میں موجود امریکی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ عراق میں بھی امریکی تنصیبات پر میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ان حملوں میں جانی نقصان یا مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔

دونوں حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ تاحال **امریکہ یا قطر کی حکومت کی جانب سے سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں :ملک میں 22 دن کا پٹرول ،32 دن کا ڈیزل موجود ہے ، اوگرا حکام

متعلقہ خبریں