واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)نے کہا ہے کہ چین ایران کو فوجی سازوسامان نہیں دے گا، آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz)کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں، چین نے 200 بوئنگ طیارے منگوانے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ دیکھنا چاہتے ہیں، صدر شی جن پنگ(Xi Jinping) نے آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے کہا کہ اگر وہ ایران کے معاملے میں مدد کر سکتے ہیں تو وہ تیار ہیں۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چین ایران سے بہت زیادہ تیل خریدتا ہے اور اسے جاری رکھنا چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھٰیں:گلوکارہ حدیقہ کیانی کو ستارہ امتیاز مل گیا















