لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن کی معروف ریجنٹس پارک مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امت مسلمہ کو عید کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بہتری کے لیے خصوصی دعا کی۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان آگے بڑھے، اور جو بھی ترقیاتی کام جاری ہیں، اللہ تعالیٰ اُن میں برکت ڈالے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خوش رہیں، یہی ان کی دُعا اور خواہش ہے۔
نماز کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ نواز شریف کے ساتھ کئی قریبی رفقاء بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعظم نے آخر میں ایک بار پھر پوری امت کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کیں۔