اہم خبریں

دنیا ایک نئے دور کی جانب بڑھ رہی ہے،باقر قالیباف

تہران (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد ایرانی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’دنیا اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔‘

بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر غالیباف کا اتوار کے روز ایکس پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ ’عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں میں ایران مزید تیزی لانے کا باعث بن رہا ہے اور مستقبل گلوبل ساؤتھ کا ہی ہے۔‘

غالیباف نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ’دنیا ایک نئے دور کی جانب بڑھ رہی ہے۔ جیسا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ ’گزشتہ صدی میں نہ دیکھی جانے والی تبدیلیاں اب دنیا بھر میں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ایرانی قوم کی 70 روزہ ثابت قدمی نے اس تبدیلی کو مزید تیز کیا ہے۔ مستقبل گلوبل ساؤتھ کا ہے۔‘

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں دو روزہ دورے پر چین گئے تھے، جہاں انھوں نے دارالحکومت بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔ ٹرمپ نے اس دورے کو ’انتہائی کامیاب اور یادگار‘ قرار دیا۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے بھی اس دورے کو ’تاریخی اور سنگِ میل‘ قرار دیا ہے۔
تاہم دونوں ممالک کے درمیان کسی بڑے تجارتی معاہدے یا نئی ڈیل کا اعلان سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: بھارت کی ایٹمی ہمسایہ ملک کو مٹانے کی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن،تباہی دو طرفہ ہوگی ،پاک فوج

متعلقہ خبریں