مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بطور جماعت حصہ نہیں لے سکے گی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ درخواست آڈٹ اعتراضات کی بنیاد پر مسترد کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے اس فیصلے کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی رہنما سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ اس فیصلے سے انتخابی عمل متاثر ہوگا اور اس سے آئندہ انتخابات کی قانونی اور جمہوری حیثیت متاثر ہوگی۔
اس فیصلے کے بعد سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی ہے اور آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی عدم موجودگی نئی سیاسی صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:عید الاضحیٰ پر کتنے دن کی چھٹیاں ہوں گی؟بڑی خبر آگئی















