اہم خبریں

اسرائیل کی دفاعی کمپنی کے قریب دھماکا،آگ کے شعلے دور تک دکھائی دیئے

تل ابیب (اے بی این نیوز)اسرائیل کی دفاعی کمپنی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے آگ کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔

عبرانی میڈیاکے مطابق دھماکا مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقے بیت شمیش میں ہوا اور فوج نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ دھماکا حساس تنصیب میں ہوا ہے، بعض اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں ہیوی اور لائٹ راکٹ انجن بنائے جاتے ہیں جن میں ایرو ٹو، ایرو تھری ، سلور اینکر راکٹ انجن، براک ایٹ اور براک ایم ایکس میزائلوں کے انجن بھی شامل ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور اس میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔

بعض رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ دھماکا خیز مواد کا کنٹرولڈ دھماکا تھا تاہم قریبی علاقوں کواس سے متعلق پیشگی آگاہ نہ کیے جانے سے کئی سوالات پیدا ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ایرانی ریال کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں