اسلام آباد (اے بی این نیوز) – کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں چار قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ پیرول پر رہائی پانے والوں میں 61 سالہ غلام رسول، 67 سالہ محمد ارشاد، 55 سالہ مشتاق احمد اور 29 سالہ عبد الجبار شامل ہیں۔
یہ قیدی 14، 14 سال قید مکمل کر چکے ہیں اور دوران قید انہوں نے اچھے کردار کا مظاہرہ کیا، ساتھ ہی تعلیم و فنی تربیت بھی حاصل کی ہے، جس کی بنیاد پر ان کی رہائی کی منظوری دی گئی۔
پیرول پر رہا ہونے والے قیدی اپنے اپنے ضلع سے 300 کلومیٹر دور اپنی ڈیوٹی دیں گے۔