اہم خبریں

پا کستا ن کے جوابی وار پر بھا رت بوکھلا گیا، سویلین آ با دی کو نشا نہ بنا نا شروع کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پا کستا ن کے جوابی وار پر بھا رت بوکھلا گیا۔ بز دل بھا رتی فوج نے ایل اوسی پر سویلین آ با دی کو نشا نہ بنا نا شروع کر دیا ۔ 5 شہری شہید۔ 2 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ۔ کھوئی رٹہ سیکٹر میں رات بھر شدید گولہ باری کے باعث 4 افراد شہید۔ 12افراد زخمی ہو ئے .

باغ کے مضافاتی علاقے چوکی میں گھر پر گولہ گرنے سے اسامہ نامی نوجوان شہید جبکہ اس کی دو بہنیں زخمی ہوگئیں۔ وادی نیلم کے کیل سیکٹر میں شیل لگنے سے ایک نوجوان زخمی۔ ہجیرہ میں سول آبادی پر گولہ باری سے متعدد مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر، نکیال، عباس پورہ، فارورڈ کہوٹہ، ہجیرہ، تتہ پانی، وادی نیلم، دودھنیال، جورا، ظفروال سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری تمانہ، تارا پور، ٹبہ، جنگوچک میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے دندان شکن جواب پر بھا رت نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ ایک بارپھرسفید جھنڈا لہرادیا۔ لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا یا۔ بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر۔ بھرپور جواب دے رہی ہے ۔

بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ۔ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، مہیری پوسٹ خالصہ ٹاپ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اورپیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ ، ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا۔ پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ۔ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔

ہجیرہ شہر پر گولہ باری کرنے والی پوسٹ بھی اڑا دی گئی۔ پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ تباہ کر دی۔ پاک فوج نے دشمن کی پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔۔۔ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ پوسٹ بھی نیست ونا بو د کر دی ۔

مزید پڑھیں :رافیل طیاروں کی تباہی پر چائنیزبھی خاموش نہ رہے ،طنزیہ ویڈیووائرل

متعلقہ خبریں