اہم خبریں

محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ نافذ، تمام ڈاکٹرز فوری طلب

راولپنڈی( اے بی این نیوز   ) ہولی فیملی ہسپتال سمیت تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ جاری ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طلب کر لیا گیا، ایمرجنسی الرٹ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جاری کیا گیا،
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہولی فیملی ڈی ایچ کیو اور بینظیر بھٹو ہسپتالوں میں عملہ ہائی الرٹ پر مامورمریضوں کی بروقت نگہداشت یقینی بنانے کیلئے اضافی طبی عملہ بھی طلب کر لیا گیا ۔محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں میں الرٹ نافذ کیا گیا۔

عوام سے غیر ضروری طور پر ہسپتال نہ آنے کی اپیل ۔ ہسپتالوں میں تمام ایمرجنسی سہولیات مکمل فعال ریسکیو ڈیسک بھی قائم ۔متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کر دیا گیا

مزید پڑھیں  :امن و امان کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ،جانئے کتنے دن بند رہیں گے

متعلقہ خبریں