اسلام آباد ( وقائع نگار ) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ طلباء، والدین اور فیکلٹی کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی اور طلباء اور CPSP فیکلٹی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا،۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ ہیلتھ ایجوکیشن کو بطور کیرئیر اپنانے پر انہیں جدید ترین علوم سے باخبر رہتے ہوئے اپنے مریضوں کی بہترین ممکنہ دیکھ بھال کرنا ہوگی۔ وہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان(CPSP) کے 55ویں کانووکیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر ہے تھے، مہمان خصوصی نے CPSP کی جانب سے قائم کیے جانے والے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے مقامی نظام کو سراہا جس سے ملک میں بنیادی اور اسپیشلسٹ ہیلتھ کیئر کی سہولیات بہتر ہوئی ہیں. قبل ازیں, اپنےاستقبالیہ خطاب میں صدر CPSP نے بتایا کہ CPSP نے حال ہی میں لیور ٹرانسپلانٹ میں فیلو شپ پروگرام شروع کیا ہے اور لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) ریسرچ سینٹر اور سکھر کے قریب گمبٹ میں ایک انسٹی ٹیوٹ سے الحاق کیا ہے۔ مزید یہ کہ سی پی ایس پی نے گمبٹ اور گلگت بلتستان میں نئے علاقائی مراکز بھی کھولے ہیں۔ تقریب میں CPSP کے سینئر حکام اور میڈیکل برادری سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز، فیلوز اور CPSP کے ممبران میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں.