اہم خبریں

پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کو باچا خان کے فلسفے کی ضرورت ہے، شاہی سید

پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پاکستان ہی نہیں دنیا کو باچاخان کے فلسفے کی ضرورت ہے۔ آج سیاست ختم ہے صرف مفادات ہیں، مفادات میں صرف ذات نظر آتی ہے۔ہفتہ کو پشاور میں باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ ایسی بات کریں جس سے ملک اور قوم کا فائدہ ہو۔صدر اے این پی سندھ نے کہا کہ آج سیاست ختم ہے صرف مفادات ہیں، مفادات میں صرف ذات نظر آتی ہے۔شاہی سید نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ دنیا کو امن و محبت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں