اہم خبریں

علی امین سے اظہار رائے کا اختلاف میرا ہمیشہ ہوتا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، جنید اکبر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی ملاقات۔ ملاقات میں جنید اکبر۔ عاطف خا ن ڈاکٹر امجد شامل۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء ڈاکٹر نفیسہ شاہ بھی ملاقات میں موجود۔ ملاقات میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے تمام معاملات پر بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق پی اے سی کا پہلا اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

جنید اکبر پہلی بار یہ ذ مہ داری سنبھال رہے ہیں۔ سپیکر کی جانب سے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔ ملاقا ت کے بعد چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا علی امین سے اظہار رائے کا اختلاف میرا ہمیشہ ہوتا ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ۔ پی ٹی آئی میں اس طرح ہوتا ہے لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہمارا کوئی الگ گروپ ہے۔ بانی کی قیادت کے نیچے ہم سارے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا علی امین پانچ سال پورے کریں گے

مزید پڑھیں :پنشنرز کیلئے خوشخبری ،وفاقی حکومت نے فیملی پنشن رولز میں بڑی تبدیلی کردی

متعلقہ خبریں