پشاور(اے بی این نیوز)پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں، جن افراد کے پاس اختیار نہ ہو ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔صرف وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ، .جنید اکبر نےکہا کہ انہیں صوبائی صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ اس منصب کو بھرپور طریقے سے نبھانے کے لیے تیار ہیں۔
جنید اکبر کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہر فرد کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے اور یہ پارٹی ایک ایسی جگہ ہے جہاں اختلاف رائے بھی سامنے آتے ہیں، جس کی وجہ سے مختلف گروہ بنتے ہیں۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ’بانی جس کے سر پر ہاتھ رکھے گا، لوگ اس کے ساتھ ہوں گے‘۔ انہوں نے پارٹی کی قیادت اور یکجہتی پر زور دیا۔ایک سوال کے جواب میں جنید اکبر نے کہا کہ وہ مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ جن افراد کے پاس اختیار نہیں ہوتا، ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ کہ انہیں یہ نہیں لگتا کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی بولے کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، کل بھی کمیشن بنادیں تو مذاکرات بحال ہو جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور پر عمران خان کو مکمل اعتماد نہ ہوتا تو وزیراعلیٰ نہ رہتے۔
پاکستان ریلوے کا آئندہ چند ماہ میں 15 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ