اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی کا منتخب صوبائی صدر تھا سپیکر بنا تو ڈیڑھ سال بعد عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ پی ٹی آئی کا ریکارڈ ہے حکومتی اور پارٹی عہدے ایک ساتھ نہیں رکھے جاتے۔
پارٹی ممبر شپ بھی شروع کی ہے اس وجہ سے بھی عہدے دیکھے جارہے ہیں۔ میرا کوئی گروپ نہیں،میرا گروپ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔ بانی پی ٹی آئی ہی پاکستان تحریک انصاف ہیں۔ زندگی کے 29سال بانی پی ٹی آئی کیساتھ رہا ،بھائیوں جیسا تعلق ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ایما پر ہماری مولانا فضل الرحمان سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی مقامی سیاست کی وجہ سے مسائل تھے۔ ایک د وسرے کیخلاف بیانات پر ہم نے بھی کئی شکایات کی تھیں۔
ملک بحرانوں کا شکار ہے ،افغانستان کیساتھ بھی مسائل ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سمیت ہم سب کو آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے کل ملاقات کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
ہم ملک میں گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کرپشن نہیں ہورہی،اگر ہے تو ثبوت سامنے لائے جائیں۔ اینٹی کرپشن کے ادارے موجود ہیں،کے پی میں کارروائی کریں گے۔
عاطف خان کو جو نوٹس ملا تھا وہ پرانے کیسز کی بنیاد پر تھا۔ کسی کا دفاع نہیں کرونگا کوئی کرپشن کرے تو کارروائی ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے 19 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ سے منظور