اہم خبریں

القادر ٹرسٹ کیس میں‌سزا کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں‌اپیلیں‌دائر

اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی ) بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ اپیلیں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئیں۔

اپیل میں نیب پر بدنیتی کے تحت اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ اپیل کنندگان نے مؤقف اپنایا کہ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ساتھ معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی عمل کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، اور این سی اے حکام کو شاملِ تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔

اپیل میں استغاثہ کو مکمل شواہد فراہم کرنے میں ناکام قرار دیتے ہوئے احتساب عدالت کے 17 جنوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بریت کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا
ا سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملازمین کایومیہ اوورٹائم ایک ہزار کردیا

متعلقہ خبریں