اہم خبریں

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ،دو اہلکار زخمی ہوگئے

بنوں ( نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق تھانہ اتمانزئی کی حدودعیسیٰ خان ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسند چھوٹے اوربڑے اسلحے سے حملہ آور ہوئے، حملے میں2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایف سی کی بھرپورجوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کے علاقے سمبازا میں میں 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا،جس کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا سب سے بڑا گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا

متعلقہ خبریں