اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ان کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپیل دائر کریں۔ یہ جو مرضی کارڈ کھیلیں ان کو راہ فرار نہیں ملے گی۔ وفا قی وزرا اعظم نذیر تا رڑ اور عطا تارڑ کی میڈیا سے گفتگو۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہر چیز کو سیاست سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔ ملکی نظام آئین۔ ضابطے اورقانون کے تحت چلتے ہیں۔ بند لفافے میں ایک دستاویز لائی گئی۔ شہزاد اکبر نے کہا یہ ایک خفیہ معاہدہ ہے۔ کہاگیا یہ معاہدہ کریں گے تو رقم پاکستان کومنتقل کر دی جائے گی۔ یہ پیسہ عوام کا تھا۔
ذاتی استعمال میں لیا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے فیصلے میں بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ عطا تارڑ نے کہا 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔ اس گھناؤنے جرم کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی والے ہر جگہ مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ آج کے فیصلے سے انصاف کا بول بولا ہوا ہے۔ گِھناؤنے جرم کو مذہب کارڈ کے پیچھے چھپانے کی کوشش کی گئی۔ القادر ٹرسٹ بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے بنایا گیا۔ بیرسڑ دانیال نے کہا پی ٹی آ ئی والوں کو پیغام ہے آ پ نے گھبرا نا نہیں ۔
مزید پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان