اہم خبریں

ٹرائل میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں کہ گواہ اور ملزمان کو سمجھ نہیں آرہی کیا ہو رہا ہے ،فیصل چوہدری

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرائل میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں کہ گواہ اور ملزمان کو سمجھ نہیں آرہی کیا ہو رہا ہے ۔ یہ قطعی طور پر فیئرٹرائل کے زمرے میں نہیں آتا۔
اے ٹی سی کے باہر فائرنگ ہوئی ایک شخص جاں بحق ہوا سیکیورٹی تھریٹس کے باوجود یہ کیس ملتوی نہیں ہوا ۔

نو مئی کے ملزم سے برآمد ایک موبائل فون آج فلی چارج حالت میں عدالت پیش کیا گیا ۔ اس کیس میں کوئی بھی غیر سرکاری گواہ نہیں ۔ ایک گواہ کہتا ہے بھیس بدل کر زمان پارک میں میز کے نیچے چھپا تھا دوسرا کہتا ہے بھیس بدل کر چکری میں کور کمیٹی میٹنگ میں چلا گیا ۔
عمران خانکجانب سے آج بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے ،وہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کر رہے تھے انہوں نے سینیٹر چوہدری اعجاز کے پروڈکشن ارڈر جاری نہ ہونے پر بانی پی ٹی ائی نے مذمت کی ہے ۔ اگر ہاؤس اس کا نوٹس لینے میں ناکام رہتا ہے تو ہم تسلسل سے کہتے آرہے ہیں کہ ملک میں نہ جمہوریت،آئین اور نہ قانون ہے ۔
عدالتیں،پولیس،ایف ائی اے کو اپنے کاموں سے ہٹا کر تباہ کیا جا رہا ہے ۔ انصاف کی فراہمی کسی بھی ملکت کو چلانے کے لیے بنیادی تقاضہ ہوتا ہے ۔ 26ویں ائینی ترمیم کے بعد عدالت کو نگیں کر لیا گیا ہے کورٹ پیکنگ ہو رہی ہے۔
جن ججز نے عمران خان کو جھوٹے مقدمے میں سزا دی ان کا تقرر اسلام اباد ہائی کورٹ میں کیا جا رہا ہے ۔ ایک جج کے خلاف انکوائری بھی ہے۔ عمارن خان نے قاضی فائز عیسی کو کالی بھیڑ اور پولیٹیکلی بائیسڈ فرد قرار دیا۔ ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ بنیادی شہری حقوق کی حفاظت کرے۔
سویلین کے ملٹری ٹرائل کی بین الاقوامی اور ملکی قوانین میں کوئی گنجائش نہیں ۔ بانی پی ٹی ائی نے وزارت دفاع کے وکیل کے بیان کو ویلکم کیا ہے بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ نو مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے
نو مئی کا ماسٹر مائنڈ وہ ہے جس نے بانی پی ٹی ائی کو اغوا کروایا اور سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی ۔ نو مئی فالس فلیگ آپریشن ہے سیاسی طور پر پک اینڈ چوز ہو رہا ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 26 نومبر اور نو مئی واقعات کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ازاد انکوائری کروائی جائے

حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کی کوئی وجہ سمجھ نہیں اتی،ما سوائے اس کے کہ وہ خود بھی اس میں شامل ہے ۔ پانی پی ٹی ائی نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کر کے انہیں مذاکراتی عمل اور ہماری سیاسی پوزیشن سے متعلق اعتماد میں لیا جائے

پیغام دیا گیا ہے کہ اپوزیشن کے معاملات یا ان کے لیڈروں کو مخاطب نہ کریں۔ ہمارا مقصد پاکستان میں فری ہینڈ فیئر الیکشن،ائین،جمہوریت کی بحالی ہے ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت بحال ہو اور قانون کی حکمرانی واپس ائے،ملک میں معطل بنیادی انسانی حقوق دوبارہ بحال ہوں۔

مزید پڑھیں :سرکاری حج اسکیم،عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا د یئے

متعلقہ خبریں