اسلام آباد (نیوزڈیسک) بالآخر اپوزیشن نے وزیراعظم شہبازشریف کی بات مان لی، تحریک انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کا احتجاج کیلئے جاپان کا بتایا گیا طریقہ اختیار کرلیا۔
چند روز قبل وزیراعظم نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ جاپان میں لوگ احتجاج کےلیے دوسروں کو تنگ نہیں کرتے اور صرف مخصوص آواز ’اووو اووو‘ نکال کراحتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔
اپوزیشن نے وزیراعظم کے بتائے گئے طریقے کو قبول کرلیا اور مطالبات کے حق میں اسمبلیوں میں مخصوص آواز نکال کر احتجاج کیا۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکان نے مسلسل ’اووو اووو‘ کے نعرے لگائے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ’اووو‘ کی آواز نکال کر احتجاج کیا۔
جاپان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا،6.9کی شدت ریکارڈ، سونامی وارننگ جاری