اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عوامی ریلیف کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی ریلیف کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے گی، جبکہ حافظ نعیم الرحمن سے بھی لانگ مارچ میں ساتھ دینے کی درخواست کی جائے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل کے حل اور ریلیف کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:آئی جی اسلام آباد کا بڑا اقدام، پولیس فورس کے لیے خوشخبری















