اہم خبریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کا دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور ( نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل، بنیادی حقوق معطل ہونے کیلئے ایمرجنسی ہونا ضروری ہے،جسٹس محمد علی مظہر

متعلقہ خبریں