راولپنڈی ( اے بی این نیوز )خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے ۔ سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام سیدنا ابوبکر صدیق کے یوم وصال کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
ریلی میں علماء کرام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ حکومت 22جمادی الثانی خلیفہ اول کے یوم وصال پر عام تعطیل کا اعلان کرے ۔ ریلی میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔
ریلی راجہ بازار سے شروع ہو کر پریس کلب راولپنڈی پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئی ۔ حضرت ابو بکر صدیق کے یوم وصال کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔