اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں ہونے والا اجلاس جعلی تھا۔جمعرات کو ایک ایک بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے نہیں ہٹا سکتے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سے متعلق فیصلہ ابھی الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔















